سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس پیزکی کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز آمد

٭ سندھ پولیس کے 42رکنی وفد کی قیادت ایس ایس پی جواد اسحاق کر رہے تھے

٭ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی آئی جی عمران کشور نے وفد کا استقبال کیا 

٭ ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشورکی سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ

٭ عمران کشور نے وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا

٭ صوبہ پنجاب کے محکمہ پولیس میں جامع ریفارمز متعارف کروائی گئی ہیں۔ڈی آئی جی(ایڈمن)

٭ لاہور پولیس نے محفوظ معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔عمران کشور

٭ ماڈل تھانوں میں پولیس ملازمین اورسائلین کو بہترین ماحول مہیا کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی(ایڈمن)

٭ لاہور پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کو بہترین سروسز مہیا کر رہی ہے۔عمران کشور

٭ لاہور پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی(ایڈمن)

٭ زیر تربیت افسران پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ عمران کشور

٭ وفد نے لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا

٭ تقریب کے اختتام پر یادگاری سونیئرکا تبادلہ ہوا