صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ

 محرم الحرام / لاہور پولیس ہائی الرٹ/سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

٭ شہر میں آج416 مجالس اور59 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ 

٭ 51اے کیٹیگری،282بی کیٹیگری اور83سی کیٹیگری کی مجالس منعقد ہوں گی۔

٭ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔ 

٭ محرم الحرام کے دوران صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔سی سی پی او لاہور

٭ شہر میں دفعہ 144پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ مقررہ روٹس،مقامات اوروقت کے علاوہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ۔سی سی پی او لاہور

٭ سیف سٹیز اتھارٹی اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی 24/7رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ ڈویژنل ایس پیز امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ قیام امن کے لئے سوشل میڈیا کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس سے بھی مدد لی جار رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ