٭ امسال ہوائی فائرنگ میں ملوث 124ملزمان گرفتار،97مقدمات درج۔ترجمان لاہور پولیس
٭ ملزمان کے قبضے سے 15رائفلیں،73پسٹل اور258میگزین برآمد۔ترجمان لاہور پولیس
٭ محفوظ اور پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہور
٭ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہی کیلئے علماء کرام، اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔سی سی پی او لاہور
٭ شہری قانون کا احترام یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوراََ15پر دیں۔بلال صدیق کمیانہ