٭ لاہور پولیس قیام امن کے لئے سرگرم،غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شماری جاری کر دیئے
٭ سال2025ءمیں غیر قانونی اسلحہ اوراسلحہ کی نمائش کے مرتکب 7254 ملزمان گرفتار،7184مقدمات درج۔ ترجمان لاہور پولیس
٭ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 43کلاشنکوف،333رائفلیں اور277گنیں برآمد۔ترجمان لاہور پولیس
٭ ملزمان سے6439پسٹل اور32059گولیاں بھی برآمد۔ ترجمان لاہور پولیس
٭ لاہور پولیس شہرکو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔سی سی پی او لاہور
٭ غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ سپروائزری افسران حکومتی ایس او پیز کے مطابق اسلحہ ڈیلرزکے سٹاک کا معائنہ کریں۔ سی سی پی او کی ہدایت
٭ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور بیچنے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ شہری اپنا قانونی اسلحہ ایک ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے رجسٹر کروائیں۔سی سی پی او لاہور
٭ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ
٭ شہری غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں، قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔سی سی پی او لاہور