لاہور پولیس کا کرسمس اور نیو ایئر سے قبل ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، سینکڑوں گرفتار

٭ گذشتہ 20دنوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے496 افرادگرفتار۔ترجمان لاہور پولیس 

٭اس دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 5افراد زیر حراست ۔ترجمان لاہور پولیس

٭ شہر کے مختلف تھانوں میں 501مقدمات درج، قانونی کارروائی جاری۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11رائفلیں،451پسٹل اور24گنیں برآمد۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ ناجائز اسلحہ رکھنے، استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔بلال صدیق کمیانہ

٭ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔سی سی پی او لاہور

٭ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ