٭ سانحہ جی پی او چوک میں لاہور پولیس کے16افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں
٭ خود کش حملے میں اے ایس آئی شیش احمداور رفتاج ا حمد، کانسٹیبل محمد سلیم،منظور احمد،محمد احسن،محمد عارف،شہباز احمدنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا
٭ سانحہ میں کانسٹیبل ریاض احمد،نعیم الرحمن،اصغر علی، محمد یعقوب،محمد منشاء،ظہیر شوکت،اعجاز احمد،شاہد غفور اور محمد اصغرنے بھی جامِ شہادت نوش کیا
٭ پولیس گارڈز کی لاہور میں مدفون شہید کانسٹیبل نعیم الرحمان اور کانسٹیبل محمد یعقوب کی قبور پر حاضری
٭ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کوسلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
٭ اس موقع پر شہداء کے اہل ِخانہ بھی موجود تھے
٭ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا
٭ لاہور پولیس کے یہ جانباز10جنوری2008ء کے جی پی اوچوک، ہائی کورٹ خودکش حملے میں شہادت کے منصب پر فائز ہوئے
٭ شہداء ہمارا فخر ہیں۔سی سی پی اولاہور
٭ پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل آج ہم پُر امن فضاء میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ شہداء کی جرات اور ان کے اہل ِ خانہ کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادرسپوتوں کے ورثاء کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ