پاکستان بمقابلہ آسٹر یلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز /لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

٭ پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریزکی سکیورٹی پر09ایس پیز،25ڈی ایس پیزاور73ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے

٭351اپر سبارڈنیٹس،188لیڈی کانسٹیبلان سمیت6ہزارسے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے

٭ پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران1ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنزبھی فرائض سر انجام دیں گے

٭ پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔سی سی پی او لاہور

٭ صوبائی دارالحکومت میں پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزکے03میچز کھیلے جائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ سی سی پی او کی پولیس افسران کو پاکستان کرکٹ بورڈ اورمتعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت

٭ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی ایس او پیز پرمکمل عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاءکی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔ بلال صدیق کمیانہ

٭ سی سی پی او لاہور کی میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت

٭ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کی جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ میچز کے دوران ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھیں۔ سی سی پی او کی ہدایت

٭ لاہورپولیس پاکستان آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی سیریز کے جامع سکیورٹی پلان پرعمل پیرا ہے۔بلال صدیق کمیانہ