لاہور پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 151 ون ویلرز گرفتار

٭ رواں ماہ ون ویلنگ میں ملوث 151 افراد گرفتار۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ رواں سال اب تک 1233 ون ویلرز گرفتار، 1147 مقدمات درج۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ موٹر سائیکل ریسنگ اور خطرناک اسٹنٹس کرنے والے عناصر کے خلاف  بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ سی سی پی او لاہور

٭ ون ویلنگ کے تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ سوشل میڈیا پر خطرناک موٹر سائیکل اسٹنٹس اور ریسنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ شہری ون ویلرز اور ریسنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔بلال صدیق کمیانہ