منشیات فروشوں کے خلاف لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، رواں سال 6084منشیات فروش گرفتار

رواں سال منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6084 ملزمان گرفتار،5870 مقدمات درج

٭ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2200 کلو چرس،720 کلو آئس اور113 کلو ہیروئن برآمد۔

٭ پولیس نے439 کلو بھنگ،53 کلو افیون اور25 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لے لی

٭ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

٭ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ منشیات سے پاک لاہور ہمارا عزم، کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ بلال صدیق کمیانہ