پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی ویلفئیر کے 80سے زائد ملازمین کو فنڈز جاری

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  کی ہدایت پر پولیس کے ملازمین میں ویلفئیر فنڈز کی تقسیم جاری۔ ایس ایس پی ایڈمن نے پولیس کے خصوصی بچوں کے والدین میں فنڈز تقسیم کئے۔تا حال 81 کے لگ بھگ سے زائد خصوصی بچوں کے خاندان ویلفئیر فنڈز سے مستفید ہو چکے ہیں ۔ پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہے گا اور خصوصی بچوں کی ویلفیئر کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی(ایڈمن) نے خصوصی بچوں کے والدین سےمسائل دریافت کئے پولیس اہلکاروں کے خصوصی بچوں کا علاج و معالجہ بہترین طبی اداروں سے کروایا جارہاہے۔