لاہور پولیس ان ایکشن :کریمینل گینگز کی گرفتاریاں،اربوں روپے مالیت کا مال ِ مسروقہ برآمد

٭ رواں سال کارروائیوں میں 3224گینگزکے7049ملزمان گرفتار۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ گرفتارگینگز سے1ارب61کروڑروپے سے زائدمالِ مسروقہ برآمد۔ترجمان لاہور پولیس

٭ ملزمان سے21کاریں، 4043موٹر سائیکلیں اور127دیگر وہیکلزسرکاری تحویل میں لےلی گئیں۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ کارروائیوں کے دوران 314تولے سونا،8057موبائل فون اور69لیپ ٹاپ بھی برآمدکئے گئے۔ترجمان لاہور پولیس

٭ کریمینل گینگز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت متواترکارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ مال ِ مسروقہ قانونی کارروائی کے بعداصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ ایکٹو گینگز اور ریکارڈ یافتہ ملزمان پر کڑی نظر رکھی جائے۔سی سی پی او کی ہدایت

٭ سی سی پی او لاہورکا کریمینل گینگز کے خلاف آپریشنزمزید تیزکرنے کا حکم

٭ جرائم پیشہ گروہوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔سی سی پی او لاہور

٭ لاہور پولیس قانون کی بالا دستی کے لئے سرگرم ہے۔بلال صدیق کمیانہ