٭ لاہور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو گھنٹوں میں ننھے بہن بھائی دوبارہ مل گئے
٭ والدین کالاہور پولیس سے اظہارِ تشکر
٭ بچے ملنے پر والدین کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور لاہور پولیس کے لیے دعائیں
٭ ایس پی (سٹی) بلال احمد کی نگرانی میں کامیاب ریسکیو آپریشن
٭ دونوں بہن بھائی پیراڈائیز سکول، شاہدرہ ٹاؤن سے گھر واپسی پر راستہ بھول گئے
٭ عیدگاہ روڈ،شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی مہک اور معیزدو گھنٹے تک گھر کا راستہ ڈھونڈتے رہے
٭ والدہ کی 15 پر کال پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا فوری ریسپانس
٭ پولیس ٹیم نے لاپتہ بچوں کو پرانا نارووال روڈسے تلاش کرکے والدین سے ملا دیا
٭ بچوں کی تلاش میں ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی
٭ مہک کی عمر 14 سال جبکہ ان کے بھائی معیز 6 سال کے ہیں
٭ رواں سال میں لاہور پولیس نے37بچوں کو والدین سے ملوایا ہے۔ترجمان لاہور پولیس
٭ لاہور کو پر امن اور محفوظ بنانا ہمارا مشن ہے۔سی سی پی او لاہور
٭لاہور کوچائلڈ فرینڈلی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ بچھڑے ہوؤں کو ملانے کی روایت لاہور پولیس نے قائم رکھی ہے۔سی سی پی او
٭ ایس پی سٹی اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ