محفوظ بسنت/جامع سیفٹی پلان تشکیل/ سیفٹی راڈز کی تنصیب اور آگاہی مہم کی تقریب

٭ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اورکمشنر لاہور مریم خان کی تقریب میں شرکت

٭ سٹی ٹریفک پولیس، ریسکیو1122، ایل ڈی اے اورپی ایچ اے سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں کی بھی شرکت

٭ اس موقع پر محفوظ بسنت کے تحت موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کیے گئے

٭ عوام کے تحفظ کے لیے بسنت سیفٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ 10 لاکھ بائیکس پر مفت سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ بسنت پر سیفٹی راڈ کے بغیربائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلال صدیق کمیانہ

٭ سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر جرمانہ ہوگا۔سی سی پی او لاہور

٭ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہوگی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔بلال صدیق کمیانہ 

٭ بسنت کے موقع پر ٹریفک کیلئے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور 

٭ بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 1078 مقدمات درج اور 1115 افرادگرفتارکیے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ غیر قانونی طور پر بنائی اور فروخت کی گئی 40 ہزار سے زائد پتنگیں اور 926 چرخیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور 

٭ 6، 7اور 8فروری کے علاوہ پتنگ بازی پر قانونی کارروائی ہو گی۔بلال صدیق کمیانہ 

٭ غیر قانونی طور پر پتنگ بازی پر والدین اور سرپرست کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور 

٭ بسنت پر سیف سٹی اورکمشنرآفس میں قائم خصوصی کنٹرول رومز ، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے 24/7مانیٹرنگ کی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ