سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کی نویں برسی

٭ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری

٭ بلال صدیق کمیانہ نے سید احمد مبین شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی

٭ اس موقع پر کیپٹن(ر)مبین شہید کے اہل ِ خانہ ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر اورسی ٹی او لاہوراطہر وحید سمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے

٭ سی سی پی او لاہورنے شہدائے چیئر نگ کراس کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

٭ ڈی آئی جی کیپٹن(ر) احمد مبین شہید، ایس ایس پی زاہدمحمود گوندل شہید نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں

٭ اے ایس آئی محمد امین شہید،ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ شہید اور کانسٹیبل ندیم تنویر شہیدنے بھی سانحہ چیئرنگ کراس میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

٭محکمہ پولیس کے ان افسران اور جوانوں  نے 13فروری2017ء میں فیصل چوک مال روڈ پر دہشتگرد حملے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا

٭ شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ شہدائے چیئرنگ کراس کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔بلال صدیق کمیانہ

٭ ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین شہید ایک پروفیشنل، فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر تھے۔سی سی پی او لاہور 

محکمہ پولیس کیلئے کیپٹن(ر)سید احمد مبین شہید کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔بلال صدیق کمیانہ 

٭ لاہور پولیس کے343 پولیس افسران و اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔سی سی پی او لاہور 

٭ شہداء کا مشن وطن کا تحفظ اورامن ہے جو انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔بلال صدیق کمیانہ