٭ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرکیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب
٭ ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور نے 4شہداء کے بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے
٭ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں شہید سب انسپکٹر محمد یوسف، ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید،ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی اور ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد کے بچے شامل
٭ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید کی بیٹی منیبہ سعید کو لیپ ٹاپ اور بیٹے محمد احمد کوسائیکل تحفے میں دی گئی
٭ محکمہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم ہے۔سی سی پی او لاہور
٭ شہداء کے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے تعلیمی وضائف بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ایڈمن
٭ جدید لیپ ٹاپس طلبہ کے تعلیمی کیرئیر میں معاون ثابت ہونگے۔عمران کشور