لاہور پولیس کا ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

٭ رواں ماہ ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 74افرادگرفتار۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج۔ترجمان لاہور پولیس

٭ رواں سال اب تک 637 ون ویلرز گرفتار،604 مقدمات درج۔ترجمان لاہورپولیس

٭ ماڈل ٹاؤ ن ڈویژن میں 166،کینٹ میں 146 اورسول لائنز میں 100ون ویلرز گرفتار۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ ون ویلنگ اور ریسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی سی پی او کی ہدایت

٭ ون ویلنگ کے ہاٹ سپاٹس پرپٹرولنگ ٹیموں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ سائلنسرنکال کرماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔سی سی پی او لاہور

٭ موٹر بائیکس کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہ دیں۔سی سی پی او لاہور 

٭ ٹریفک پولیس شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعوراُجاگر کرے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ شہری ون ویلنگ، ریسنگ اورکم عمر ڈرائیونگ کی اطلاع 15 پر دیں۔سی سی پی او لاہور