لاہور پولیس کا فورس کی ویلفیئر کے لیے ایک اور بڑا اقدام
لاہور پولیس اور ونٹر ورلڈ کے درمیان ایک اہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کے جوانوں اور ان کی فیملیز کو ونٹر ورلڈ کے ٹکٹس پر خصوصی ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
لاہور پولیس کے شہداء اور معذور افراد کے اہل خانہ (فیملیز) کے لیے ونٹر ورلڈ کے ٹکٹس بالکل مفت ہوں گے۔
لاہور پولیس اپنے جوانوں اور ان کے خاندانوں کی تفریح اور ذہنی شادابی کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔