آل پاکستان مین اینڈ وویمن پاور لفٹنگ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ 2026ء میں لاہور پولیس کی شاندار کامیابی

٭ آل پاکستان ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ کی فاتح لاہور  پولیس ٹیم کی کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز آمد

٭ ڈی آئی جی عمران کشور سے فاتح کھلاڑیوں کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد اور حوصلہ افزائی 

٭ لاہور پولیس کے کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں 12گولڈ ،3سلور اور1برونز میڈل جیت لیے

 ٭ چیمپئن شپ میں آزاد جموں و کشمیر،خیبر پختونخواہ،پنجاب یونیورسٹی اور اسلام آباد سمیت 6 ٹیموں نے حصہ لیا

 ٭ پاور لفٹنگ کیٹیگری میں کانسٹیبل شکیل خالد نے پہلی، عمار جاوید نے دوسری جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

٭ کانسٹیبل حمیر، عمار قاسم، شکیل خالد، کلیم اللہ اورطیب عباس نے گولڈ میڈل جیتے

٭ لیڈی کانسٹیبل عنیزہ، نیہا، لبنیٰ، کشف، میمونہ بخاری، اریبہ اور عائشہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے

٭ علی ضامن، عمار جاویداور فیضان علی نے سلور جبکہ عثمان نے برون میڈل حاصل کیا

٭ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو شاباش

٭ چیمپئن شپ میں پولیس کا پرچم بلند کرنے والے اتھلیٹس لاہور پولیس کا فخر ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کی کامیابی محنت، عزم اور بہترین فٹنس کا ثبوت ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ صحت مند مقابلے فورس کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈی آئی جی(ایڈمن)

٭ لاہور پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ر کھے گی۔عمران کشور