٭ اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی، امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ
٭ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔سی سی پی او لاہور
٭ جیب تراشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ بلال صدیق کمیانہ
٭ جیب تراشوں کے منظم گروہوں کا سراغ لگا کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سی سی پی او لاہور
٭ بازاروں، تجارتی مراکز اور رش والے مقامات پر جیب تراشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
٭ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔سی سی پی او لاہور
٭ بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔سی سی پی او لاہور
٭ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ سپروائزری افسران اپنی ذمہ داریاں دلجمعی سے اداکریں، ماتحت عملے کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں۔سی سی پی او لاہور
٭ ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(آپریشنز)عبداللہ احمد کی اجلاس میں شرکت
٭ ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)کی بھی شرکت