رواں سال منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 6084 ملزمان گرفتار،5870 مقدمات درج
٭ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2200 کلو چرس،720 کلو آئس اور113 کلو ہیروئن برآمد۔
٭ پولیس نے439 کلو بھنگ،53 کلو افیون اور25 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لے لی
٭ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
٭ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔سی سی پی او لاہور
٭ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔سی سی پی او لاہور
٭ منشیات سے پاک لاہور ہمارا عزم، کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ بلال صدیق کمیانہ