٭ ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور کی پنجاب یونیورسٹی کیمپس 4میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت
٭ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایلیٹ فورس اوراینٹی رائٹ فورس کے مابین کھیلا گیا
٭ اینٹی رائٹ فورس کی ٹیم نے21رنز سے فتح اپنے نام کرلی
٭ آج سٹی ٹریفک پولیس و ایلیٹ فورس اور انوسٹی گیشن و ڈولفن فورس کی ٹیموں کے مابین میچز کاانعقاد ہو گا
٭ محکمہ پولیس کے مختلف ونگز کی 7ٹیموں کے مابین 15ستمبر سے 26ستمبر تک میچز کھیلے جائیں گے
٭ ٹورنامنٹ میں سی سی پی او الیون، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
٭ ڈولفن فورس،سٹی ٹریفک پولیس اور آپریشنز ونگ کی ٹیمیں بھی ٹورنا منٹ میں شرکت کریں گی
٭ لاہور پولیس کے کھلاڑیوں کو سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھر پور مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ لاہور پولیس میں سپورٹس کلچر کے فروغ سے سافٹ امیج پروموٹ ہو گا۔بلال صدیق کمیانہ
٭ کھیلوں کے فروغ سے پولیس جوانوں کا مورال مزید بلند ہو گا۔سی سی پی او لاہور
٭ سپورٹس کلچر سے پولیس ملازمین کو فٹنس برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔بلال صدیق کمیانہ
٭ لاہور پولیس میں کھیلوں سمیت مختلف مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں۔ ڈی آئی جی (ایڈمن)
٭ سپورٹس انسان کو ٹیم سپرٹ، حوصلہ اور برداشت سکھاتی ہیں۔ عمران کشور
٭ لاہور پولیس میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ڈی آئی جی(ایڈمن)