٭ عاصم رضا نے ورلڈ فٹنس فیڈریشن یونیورس 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا
٭ مقابلے ملائیشیا میں منعقد ہوئے، 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا
٭ عاصم رضا نے جنوبی افریقہ، روس اور بھارت کے کھلاڑیوں کو شکست دی
٭ عاصم رضا نے امیچور مینز کلاسک باڈی بلڈنگ پرفارمنس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور پرو کارڈ اپنے نام کیا
٭ سی سی پی اولاہور کی عاصم رضا کومحکمے کا نام روشن کرنے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
٭ عاصم رضا نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔بلال صدیق کمیانہ
٭ لاہور پولیس کے کھلاڑی عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ سپورٹس کلچر کے فروغ سے پولیس کا سافٹ امیج پروموٹ ہوگا۔ بلال صدیق کمیانہ
٭ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے۔سی سی پی او لاہور