لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو منظور شدہ یونیفارم پیٹرن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری

  1. سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور نے مراسلہ جاری کر دی
  2. غیر منظور شدہ سٹائل، رنگ یا ڈیزائن کی یونیفارم پہننے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی (ایڈمن
  3.  محکمہ پولیس کے منظور شدہ یونیفارم پیٹرن سے انحراف مس کنڈکٹ تصور ہو گا۔ عمران کشور
  4.  تمام افسران و اہلکار منظور شدہ یونیفارم کے ڈیزائن، رنگ، بیجز اور ایکسسریز کی پابندی کریں۔ڈی آئی جی (ایڈمن)
  5. فیلڈ کمانڈرز اپنے ماتحت عملے کی یونیفارم کی باقاعدہ نگرانی کے پابند ہوں گے۔ عمران کشور
  6. منظور شدہ یونیفارم کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اچانک معائنہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ڈی آئی جی(ایڈمن)
  7. خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ عمران کشور