شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ کیلئے لاہور پولیس کے نمایاں ویلفیئر اقدامات

٭ شہداء پیکج کے تحت 2025ء میں 2 خاندانوں کو3کروڑ10لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

٭ مالی مراعات کی مد میں 3خاندانوں کو1کروڑ40لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس

٭ پولیس ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ کی مد میں 17خاندانوں میں 58لاکھ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

٭ جہیز فنڈ کے تحت شہداء کے 8خاندانوں میں 32لاکھ تقسیم کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

٭ گزارہ الاؤنس کی مد میں 16خاندانوں کو 35لاکھ روپے سے زائدادا کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

٭ گروپ انشورنس کی مد میں 3خاندانوں کو7لاکھ73ہزار سے زائد کی رقم دی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس

٭ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی ویلفیئرمحکمہ پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ شہداء کے اہل ِ خانہ کو گھروں کی فراہمی، بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پرشہداء کے اہل ِ خانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔بلال صدیق کمیانہ