٭ نیو ائیر کے موقع پرہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور
٭ نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت ایکشن ہو گا۔بلال صدیق کمیانہ
٭ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی سی پی او لاہور
٭ ہوائی فائرنگ، و ن ویلنگ،ریسنگ اور ہلڑبازی کی روک تھام کیلئے ناکے لگائے جائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ
٭ نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور
٭ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گی۔بلال صدیق کمیانہ
٭ سی سی پی او لاہور کا موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کا حکم
٭ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔سی سی پی او کی ہدایت
٭ نیو ائیر پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔سی سی پی او لاہور