٭ لاہور پولیس کے66کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
٭ ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی زیر صدارت محکمانہ پرموشن بورڈ کاانعقاد
٭ ایس ایس پی(ڈسپلن)عاطف نذیر اورایس پی(ہیڈ کوارٹرز)منزہ کرامت کی شرکت
٭ سی ون کے61 اورسی ٹو کے5کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی
٭ ترقی پانے والے اہلکاروں کا تعلق آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن اور دیگر یونٹس سے ہے
٭ دل نواز امین،شہزاد علی،اصغر علی،حسن عطا، محمدخاور، خالد پرویز،محمد مبشر،خالد محسن کو (سی ون) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی
٭ احمد خان،محمد الیاس،لیاقت، احمد حسن کو (سی ٹو) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی
٭ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی پروموٹ ہونے والے پولیس ملازمین کو مبارک باد، نیک خواہشات کا اظہار
٭ ترقی پانے والے ملازمین اپنی ذمہ داریاں نئے جوش و جذبے اورلگن سے ادا کریں۔سی سی پی او لاہور
٭ نئے عہدوں کے چیلنجز فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھائیں۔بلال صدیق کمیانہ
٭ ترقی پانے والے پولیس ملازمین شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔سی سی پی او لاہور
٭ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔ بلال صدیق کمیانہ
٭ ترقی پانے والے پولیس ملازمین کا اظہار تشکر،مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ