لاہور پولیس کا محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے خطرناک جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

٭ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے پر رواں ماہ8افراد گرفتار،6مقدمات درج۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ گرفتار ملزمان کی تحویل سے26شیر،14ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے برآمد۔ ترجمان لاہور پولیس

٭ وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او لاہور

٭ رہائشی علاقوں میں ممنوعہ جنگلی جانوررکھنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ رہائشی آبادی میں خطرناک جنگلی جانور رکھنا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ خطرناک جانوروں کو رہائشی آبادی میں رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔بلال صدیق کمیانہ